Wednesday, October 28, 2020
Home Trending پریس کلب انتخابات برائے سال 2015 میں ڈیموکریٹ پینل بھاری اکثریت سے...

پریس کلب انتخابات برائے سال 2015 میں ڈیموکریٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

 KHI27-6کراچی پریس کلب کے انتخابات 2015میں دی ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل پانچویں بار کلین سوئپ کر لیا ہے ۔دی ڈیموکریٹس کے علاﺅالدین خانزادہ سیکریٹری جنرل اور فاضل جمیلی صدر منتخب ہو گئے، کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ہفتہ کی صبح 9بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی ۔کراچی پریس کلب کے انتخابات میں الیکٹرانک سسٹم کے زریعے انتخابات کرائے گئے ۔الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق کراچی پریس کلب کے صدر کے لیے دی ڈیموکریٹس کے فاضل جمیلی نے558 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل انور سن رائے نے 374ووٹ حاصل کیے ۔نائب صدر کے امیدوار نواب قریشی نے 507، ان کی مد مقابل میراج فاطمہ نے 316، خزانچی کے امیدوار محمد حنیف اکبر نے 459، ان کے مقابل امیدوار عاجز جمالی نے 356، سیکریٹری کے امیدوار علاﺅالدین خانزادہ نے 541ان کے مقابل ایوب جان نے 251، جوائنٹ سیکریٹری کے امیدوار محمد رضوان بھٹی نے 538اور ان کے مقابل فصاحت محی الدین نے 278ووٹ حاصل کیے ۔مجلس عاملہ کی تمام نشستوں پر دی ڈیموکریٹس کے تمام امیدوار کامیاب ہوگئے جن میں حنا ماہ گل نے 557،طارق ابوالحسن نے 519، کفیل الدین فیضان نے 462، سجاد عباسی نے 462، آغاکرم علی شاہ نے 456، صدیق چوہدری نے 453اور منظور چانڈیو نے 436ووٹ حاصل کیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...