Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

صحافیوں کے لئے پارلیمنٹری رپورٹنگ سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

kpc journalistsکراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹ(دستور) اور کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ اسمبلی میں صحافیوں کے لئے پارلیمنٹری رپورٹنگ سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد ہوا ۔ جس میں منتحب صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کی میزبانی کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری جنرل شعیب احمد نے کی ۔ جبکہ ممتاز صحافی ادریس بختیار ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری جنرل علائوالدین خانزادہ ، افسر عمران، رضوان بھٹی ، و دیگر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ شرکاء کو سندھ اسمبلی کی براہ راست کاروائی بھی دیکھائی گئی۔ بعد ازاں ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محتلف نجی ٹی وی چینلز کے سینیئر ز رپوٹرز نے اپنے تجربات کی روشنی میں پارلیمنٹری رپورٹنگ پر اظہار خیال کیا ۔ اس دوران مقررین سے شرکا ء نے سوالات کئے ۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو تھے ۔ جنہوں شرکاء سے مخاطب ہوتے سندھ اسمبلی کی تاریخ ، کردار اور کاروائی کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے اہتمام پر تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Open chat