Sunday, January 24, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

شہری کی حراست،کے پی کے کاپولیس افسرزیرحراست

law justice court1کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطیٰ نے شہری کو غیر قانونی حراست میں لینے پر کے پی کے پولیس انسپکٹر کو سزا کے طور پر حراست میں لے لیا اور فوری طور پر ایس ایچ او رضویہ کو طلب کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ شہری شکیل کو بغیر اجازت اور دستاویزات کے گرفتار کیوں کیا۔کے پی کے پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے پی کے میں خاتون کے اغوا میں مطلوب تھا، عدالت کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے پی کے کا اجازت نامہ کہاں ہے، انسپکٹر جواب دینے سے قاصر رہا جس پر عدالت نے کہا کہ کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دیا جائے، اس موقع پر عدالتی حکم پر ایس ایچ او رضویہ عدالت میں پیش ہوا تو عدالت نے اس سے استفسار کیا کہ آپ کے علاقے سے بغیر اجازت نامہ گرفتاری کیسے عمل میں آئی، روزنامچہ میں غیر قانونی اندراج کیسے ہوا، آپ کو اپنی ڈیوٹی سے دلچسپی نہیں ہے، عدالت نے کے پی کے پولیس افسر اور ایس ایچ او رضویہ کو شوکاز نوٹس جاری اور ملزم شکیل کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat