Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت امریکی سفیر اور قونصل جنرل کی قیادت میں وفد کا کراچی بندرگاہ...

امریکی سفیر اور قونصل جنرل کی قیادت میں وفد کا کراچی بندرگاہ کا دورا

recharedکراچی، امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور قونصل جنرل برائن ہیگ کی قیادت میں امریکی وفد نے آج بندرگاہ کراچی کے صدر دفتر کا دورا کیا اور چیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل شفقت جاوید سے ملاقات کی۔ بعدازاں بریفنگ کے دوران مشترکہ نوعیت کے پراجیکٹس اور امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی بندرگاہ نے وفد کی توجہ بندرگاہ کے مختلف امور کی طرف گامزن کرائی جس میں بندرگاہ کی کارگردگی اور بندرگاہ کے خطیر لاگت والے منصوبوں سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔ چیئرمین شفقت جاوید نے امریکی وفد کو بندرگاہ کی قدیم اور قیمتی اثاثے کی جانب کرائی جو کہ ٹرانسفارم ہوکر ملکی معیشت کے لئے ایک جدید بندرگاہ بننے جا رہی ہے۔
چیئرمین شفقت جاوید نے مزید بتایا کہ جلد ہی گہرے پانی کی بندرگاہ جوکہ کے پی ٹی بنا رہی ہے وہ تیار ہو کر بندرگاہ کی کارگو ہینڈلنگ کی استطاعت کو چار چاند لگا دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نئی بندرگاہ پر بڑے جہاز لنگر انداز ہو سکیںگے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے مستقبل کے منصوبوں بلخصوص CABLE STAY BRIDGE کے بارے میں آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نئی بندرگاہ کو کارگو ویلیج ، ناردرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے کے ملاپ کا ضامن ہوگا جس سے کارگو کی بندرگاہ سے جلد اور فوری ترسیل بھی ممکن ہو سکے گی اور ان سب کے باعث بندرگاہ نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کر سکے گا بلکہ بیرونی ممالک کے ٹرانزٹ کارگو کو بھی ہینڈل کر سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...