Monday, March 1, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے، انسداد دہشت...

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت...

پی ایس ایل, آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا بارھواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ کا...

کرنٹ لگنے سے 1 مزدور جاں بحق، 1زخمی

باغِ کورنگی ملت ٹاؤن کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 1 مزدور جاں بحق و 1 زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق...

ایم پی اے کریم بخش گبول کا وفد کے ہمراہ دورہ جامعہ الدراسات

جامعہ الدراسات الاسلامیہ کراچی کے مدیر مفتی محمد یوسف کشمیری سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا رکن بننے پر مبارک باد دی۔ وفد میں عدنان قاسم، ربانی گبول، توقیر الحق، عمر حیات، رضوان سولنگی، جہانگیر حیدر اور وقاص ملک شامل تھے۔ حلقہ پی ایس 100 سے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کا وژن رکھتے ہیں۔ ان شاءاللہ پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد یوسف کشمیری اور ان کے ادارے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے تعلیمی، سماجی اور فلاحی کردار کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اس ادارے کا دینی علوم کے فروغ اور فلاح عامہ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس جیسے ادارے ملک و قوم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مفتی محمد یوسف کشمیری کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا رکن بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بطور رکن کمیٹی آپ اپنا کردار بہتر طور پر ادا کریں گے۔ کریم بخش گبول نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مختلف شعبہ جات اور ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا دورہ بھی کیا اور طلبہ کی سماجی و رفاہی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نگران احمد ندیم اور جامعہ کے انتظامی شعبے کے دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here