Wednesday, January 27, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

سی ٹی ڈی کارروائی، پڑوسی ملک کااہم دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی زینبیون بریگیڈ کااہم دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گرد سید عباس جعفری ریڈ بل میں...

گورنرہائوس سندھ کی گاڑی میں کتے کے سیر سپاٹے

گورنر سندھ کے پروٹوکول میں چلنے والی پولیس گاڑی میں کتے کی سیر ،گورنر سندھ کے پروٹوکول کی لینڈ کروزرنمبرجی ایچ 0070 میں  کتے...

نازیہ سولنگی کے لواحقین کا احتجاج ،حکومت کا تحقیقات کا حکم

نازیہ سولنگی کے لواحقین کا میمن اسپتال کے باہر شدیدی احتجاج رنگ لے آیا، صوبائی حکومت نے نازیہ سولنگی کو بروقت طبی امداد  نہ...

وزیراعلیٰ سے جواب چاہئے تو وزیراعظم کراچی آئیں،مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی تلخ کلامی کا معاملہ طول پکڑ گیا، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...

ایم پی اے کریم بخش گبول کا وفد کے ہمراہ دورہ جامعہ الدراسات

جامعہ الدراسات الاسلامیہ کراچی کے مدیر مفتی محمد یوسف کشمیری سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا رکن بننے پر مبارک باد دی۔ وفد میں عدنان قاسم، ربانی گبول، توقیر الحق، عمر حیات، رضوان سولنگی، جہانگیر حیدر اور وقاص ملک شامل تھے۔ حلقہ پی ایس 100 سے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کا وژن رکھتے ہیں۔ ان شاءاللہ پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد یوسف کشمیری اور ان کے ادارے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے تعلیمی، سماجی اور فلاحی کردار کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اس ادارے کا دینی علوم کے فروغ اور فلاح عامہ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس جیسے ادارے ملک و قوم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مفتی محمد یوسف کشمیری کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا رکن بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بطور رکن کمیٹی آپ اپنا کردار بہتر طور پر ادا کریں گے۔ کریم بخش گبول نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مختلف شعبہ جات اور ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا دورہ بھی کیا اور طلبہ کی سماجی و رفاہی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نگران احمد ندیم اور جامعہ کے انتظامی شعبے کے دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat