Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں کاروبار اسٹاک ایکسچینج،حصص کی خرید وفروخت میں تیزی کا رجحان رہا

اسٹاک ایکسچینج،حصص کی خرید وفروخت میں تیزی کا رجحان رہا

kseکراچی، اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 269.95 پوائنٹس کے اضافہ سے 33729.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن ”یوم مئی“ کی تعطیل سے قبل کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 269.95 پوائنٹس کے اضافہ سے 33729.96 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 215.12 پوائنٹس کی تیزی سے 21673.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 130.53 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 683.01 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 1.65 پوائنٹس کے اضافہ سے 17133.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 158.51 پوائنٹس کی تیزی سے 17086.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 180 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 57.84 روپے کے اضافہ سے 1214.65 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 40.90 روپے کی تیزی سے 858.95 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی آئسلینڈ ٹیکسٹائل اور آرچ روما پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 37.45 روپے کی مندی سے 711.55 روپے اور آرچ روما پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 21.94 روپے کی کمی سے 424.56 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار فوجی سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 33 روپے سے شروع ہو کر 33.69 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ 2 لاکھ 62 ہزار 540 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 14 کروڑ 7 لاکھ 37 ہزار 358 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 72 کھرب 65 ارب 33 کروڑ 1 لاکھ 95 ہزار 861 روپے سے بڑھ کر 73 کھرب 5 ارب 80 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار 152 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 83 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...