Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کے ایس ای 100انڈیکس 32ہزار400پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

کے ایس ای 100انڈیکس 32ہزار400پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

 KSEنئے سال کے پہلے روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 32ہزار400پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے لیے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی اور31لاکھ60ہزار ڈالر مارکیٹ سے نکال لیے، جمعرات کو سیشن کے اختتام پر انڈیکس349.07پوائنٹس کے اضافے سے32480.35پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا اور روزانہ کاروباری حجم 2 کروڑ72لاکھ حصص کے اضافے سے23کروڑ ایک لاکھ حصص ہوگیا جبکہ جمعرات کو20کروڑ29لاکھ حصص کا لین دین ہوا تھا، مجموعی سرمایہ کاری 59ارب روپے کے اضافے سے7439 ارب روپے ہوگئی، مارکیٹ میں 349کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے234کی قیمتوں میں اضافہ اور95میں کمی ہوئی جبکہ 20کی قیمتوں میں استحکام رہا، سیمنٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ کاروبار ہوا، لافارج پاکستان سیمنٹ کے ایک کروڑ91لاکھ حصص کا لین دین ہوا جبکہ اس کا حصص53پیسے کے اضافے سے17.88روپے پر بند ہوا ، میپل لیف سیمنٹ2.11روپے کے اضافے سے 46.46 روپے پر بند ہوا جبکہ اس کے ایک کروڑ79لاکھ حصص کا کاروبار ہوا، جہانگیر صدیقی 79پیسے کے اضافے سے15.33روپے پر بند ہوا جبکہ اس کے ایک کروڑ64لاکھ حصص کی خری

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...