Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں83ارب38کروڑ روپے سے...

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں83ارب38کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

kseکراچی ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خطاب کے کراچی اسٹاک ایکس چینج پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 5نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب38کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت13.88 فیصد کم جبکہ66.48حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاو¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم،سیمنٹ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32771پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی دعوت دینے جیسے مثبت اقدام کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر حصص خریداری کی جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس462.90پوائنٹس اضافے سے 32750.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 240کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ ،102کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب،38کروڑ80لاکھ 91ہزار 84روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 70کھرب36ارب 23کروڑ50لاکھ 51ہزار300روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں18کروڑ4لاکھ10ہزار 510شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں2کروڑ90لاکھ92ہزار40 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے اٹک پٹرول کے حصص سرفہرست رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...