Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی، 250 پوائنٹس کا اضافہ، 32000.01...

کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی، 250 پوائنٹس کا اضافہ، 32000.01 پر بند

kse13-8مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، سیشن کے اختتام پر انڈیکس249.63پوائنٹس کے اضافے سے32000.01پوائنٹس پر بند ہوا، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ حصص کی خریداری کی گئی جبکہ دیگر سیکٹرز کے مخصوص سٹاکس میں بھی سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی،، کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا اور روزانہ کاروباری حجم ایک کروڑ85لاکھ حصص کے اضافے سے26کروڑ25لاکھ حصص ہوگیا جبکہ منگل کو24کروڑ40لاکھ حصص کا لین دین ہوا تھا، مجموعی سرمایہ کاری56ارب روپے کے اضافے سے7327ارب روپے ہوگئی، مارکیٹ میں385کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے187کی قیمتوں میں کمی اور167میں اضافہ ہوا جبکہ31کی قیمتوں میں استحکام رہا، سب سے زیادہ اضافہ کے الیکٹرک میں ہوا جس کے 3کروڑ34لاکھ حصص کا لین دین ہوا جبکہ اس کا حصص18پیسے کے اضافے سے9.38روپے پر بند ہوا، بینک آف پنجاب47پیسے کے اضافے سے 10.84 روپے پر بند ہوا جبکہ اس کے 2کروڑ31 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ، ٹی آر جی پاک 16پیسے کی کمی سے 15.03روپے پر بند ہوا جبکہ اس کے ایک کروڑ4لاکھ حصص کی خریدوفروخت ہوئی، سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور فوڈز کے حصص میں ہوا جو385روپے کے اضافے سے 8880روپے پر بند ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی فضل ٹیکسٹائل کے حصص میں ہوئی جو31.68روپے کم ہوکر665.33روپے پر بند ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...