Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کے ایس ای میں مندی ، 100انڈیکس72.12پوائنٹس کمی سے 31197.98 پوائنٹس پر...

کے ایس ای میں مندی ، 100انڈیکس72.12پوائنٹس کمی سے 31197.98 پوائنٹس پر بند

kse13-8کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاو¿ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 31200کی نفسیاتی حدسے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں54ارب79کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.60فیصد زائد جبکہ58.09 حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31282پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں سیاسی افق پر چھائی بے چینی اور 30نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس72.12پوائنٹس کمی سے 31197.98پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر377کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 219کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،143کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں54ارب،79کروڑ46لاکھ 91ہزار 632روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 71کھرب52ارب 18کروڑ32لاکھ 62ہزار402روپے ہوگئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...