Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار شرح سود کم نہ ہونے پر سرمایہ کار مایوس، حصص مارکیٹ میں...

شرح سود کم نہ ہونے پر سرمایہ کار مایوس، حصص مارکیٹ میں مندی، 30000 کی حد گرگئی

Karachi-Stock-Exchange-KSE3کراچی، سیاسی افق پر حکومت مخالف جماعتوں کا دوبارہ غلبہ ہونے اور مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کم نہ ہونے سے مایوس سرمایہ کاروں کی سائیڈ لائن پر رہنے کو ترجیح کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی حصص کی تجارتی سرگرمیاں متاثر رہیں۔

کاروبارمیں اتار چڑھاو کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی30000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی، مندی کے سبب52 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے8 ارب56 کروڑ 54 لاکھ47 ہزار327 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال برقرار رہنے کی وجہ سے سرمایہ کاری کے بیشترشعبے سائیڈ لائن رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کاروباری حجم میں بھی کمی کا رحجان غالب ہو گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیزاور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر29 لاکھ26 ہزار510 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایک موقع پر92.55 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے9 لاکھ 92 ہزار214 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے 14 لاکھ40 ہزار163 ڈالر اور دیگر ارگنائزیشنز کی جانب سے4 لاکھ 94 ہزار 134 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کے اثرات کو زائل کرتے ہوئے مارکیٹ کو مندی سے دوچار کردیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 21.93 پوائنٹس کی کمی سے 29993.87 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 30.37 پوائنٹس کی کمی سے20581.62 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس 108.88 پوائنٹس کی کمی سے 48759.86 ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...