Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف واٹر بورڈ آپریشن...

پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف واٹر بورڈ آپریشن جاری رکھے گا

KWSB-Logoکراچی    پانی چوری کر نے والوں اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی جاری ہے 2 ہائیڈرنٹس مسمار 10ناجائز کنکشنز کاٹ دئے ،ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ کی ہدایت پر منگل کے دن واٹر بورڈ کے افسران و عملہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے گودھرا نارتھ کراچی میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ،اراکین سندھ اسمبلی ریحان ظفر اور جمال احمد بھی آپریشن کے موقع پر مو جود رہے ،تفصیلات کے مطابق اس اطلاع پر کہ گودھرا کے علاقہ میں پانی چور واٹر بورڈ کی 48 انچ کی لائن سے غیر قانونی پانی کی فروخت میں ملو ث ہیں اور 2 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے پانی چوری کیاجارہا ہے ،واٹر بورڈ کے عملہ نے آپریشن کر تے ہوئے سلیم اور وحید کے 2 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مکمل طور پر مسمار کر دئے اور 10ناجائز کنکشنز منقطع کر دئے اور پائپ سمیت تمام سامان قبضہ میں لے لیا،واضح رہے کہ اس علاقہ میں پانی کی چوری کے باعث علاقہ مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا تھا لہٰذا پانی کی قلت پر قابوپانے کے لئے واٹر بورڈ نے اس کا خاتمہ کر دیا ،توقع ہے کہ اس کاروائی سے گودھرا ،قرب و جوار کے علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی آئے گی ۔علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہا اور منتخب نمائندوں کی مو جودگی میں آپریشن پر اظہاراطمینان کیا،پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف واٹر بورڈ آپریشن جاری رکھے گا،یہ آپریشن سپر نٹنڈنگ انجینئر WTM آصف قادری ، SE نارتھ کراچی محمد شاہد، ایگزیکٹو انجینئر، ضلعی انتظامیہ اورعلاقہ پولیس کے تعاون سے مکمل کیا،اسسٹنٹ کمشنر ارشد وارث اور SHO چودھری محمد افضل بھی آپریشن کے دوران مو جود رہے ۔دریں اثنا واٹر بورڈ جمعرات 4،ستمبر کو مو چکو گوٹھ سعید آباد میں آپریشن کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...