Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی ڈگری جعلی ثابت، ملازمت سے...

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی ڈگری جعلی ثابت، ملازمت سے برطرف

Karachi-University-UOK-BA-Part-2-Result-2014-2013کراچی: جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات عامر جمیل کو جعلی ڈگری کے باعث ملازمت سے بر طرف کردیا گیا۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرارکے مطابق اسسٹنٹ کنٹرولرامتحانات عامرجمیل نے جامعہ کراچی میں ملازمت کے لیے بی ایس سی کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی جب کہ اسسٹنٹ کنٹرولرکو ڈگری کی مکمل تحقیقات کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔ رجسٹرارکا کہنا ہے کہ انکوائری افسرنے رپورٹ میں ملازمت سے برطرفی کی سفارش کی تھی جس کے بعد اسسٹنٹ کنٹرولر کو ملازمت سے برطرف کیا گیا جب کہ یونیورسٹی کے دیگر ملازمین کی ڈگریوں سے متعلق بھی اسکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نیب کی ٹیم نے جامعہ کراچی سے 2009 سے 2015 تک کی تمام بھرتیوں کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...