جامعہ کراچی، مختلف شعبوں میں داخلوں کیلیے ٹیسٹ کل (اتوار) ہوگا

KUکراچی، جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں جن میں ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس( سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) کی 2028 نشستوں کے لئے 3803 داخلہ فارم جمع کرائے گئے جبکہ 3567امیدواروں کو داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل قراردیا گیا۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست ویب سائٹ پر31 جولائی 2019ء کو جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top