Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب

جامعہ کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب

ku-youm-e-difaکراچی (سلیم الیاس) جامعہ کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب، ڈی چوک سے آرٹس لابی تک مارچ و سمینار، کرنل (ر) عطا طاہر اور رینجرز ونگ کمانڈر جامعہ کراچی ارشاد عمرانی مہمان خصوصی، پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں پچاسویں یوم دفاع کے موقع پر ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) عطا طاہر نشان امتیاز نے کہا ہے کہ پاکستان صرف ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے۔ یہی وجہ ہے ہمارے دشمن بھی بہت زیادہ ہیں۔ آپریشن ضرب عضب شروع کرنے سے قبل ہم دفاعی حالت میں تھے لیکن اب ہم اقدامی پوزیشن میں ہیں، بھارت یہ بات جان لے کہ ہم دنیا کی ایک طاقتور آرمی، اول درجہ خفیہ ایجنسی اور لا زوال قربانیا ں دینے والی نا قابل تسخیر قوم ہیں۔ اس موقع پر ڈین کلیہ فنون ڈاکٹر مونس احمر نے کہا ہے کہ ہمیں آج بھی بابائے قوم کے بتائے ہوئے اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنا ہوگا۔ تقریب میں ملی نغموں کے دوران جامعہ کراچی کا آرٹس آڈیٹوریم پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...