Wednesday, October 28, 2020
Home Trending کچی شراب ہو یا کچے سیاست دان ، دونوں ہی زہرقاتل ہیں،...

کچی شراب ہو یا کچے سیاست دان ، دونوں ہی زہرقاتل ہیں، بشیر جان

 bashir-Jan1عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ بشیر جان نے کہا ہے کہ کچی شراب ہو یا کچے سیاست دان ، دونوں زہریلے قتل کا موجب بنتے ہیں زہریلی شراب ، انسانوں کی جان لیتی ہے تو زہریلے سیاست دان قوموں کی سلامتی کا خون کردیتے ہیں۔دونوں میں فرق صرف اتنا ہے کہ پینے والا ، سننے والا ، جتنا بھی معصوم ہو ، ’ شہید‘ نہیں بن سکتا ۔سیاسی شہیدوں کا قبرستان بھر چکا ہے ، کسی کو سیاسی شہید بننے کا شوق ہے تو اپنے لئے پاکستان سے باہر مقبرہ مختص کرلے ۔
بشیر جان نے مزید کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت قوم کے نوجوانوں کو بہکا کر تعلیم و اخلاقی اقدار سے دور کیا جارہا ہے ۔سیاسی ناپختگی کی وجہ صورتحال اتنی ناگفتہ ہوگئی ہے کہ مملکت کی مشرقی ، مغربی ، شمالی سرحدیں تک محفوظ نہیں رہیں ہیں ، ملک دشمن جب چاہتا سیکورٹی اہلکاروں و معصوم عوام پر جارحیت کردیتاہے لیکن اس کا بھرپور جواب دینے پر عسکری قیادت اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فوجی آپریشن کے باوجود ڈرون حملے جاری رہنے پر حکومت کی جانب سے مذمت نہ کرنا باعث حیرانگی ہے ۔ اسی طرح وزیر اعلی سندھ اپنی” معصومیت “میں شہیدوں کی جو تعریف بیان کرتے ہیں ، اس نے اسلام کے عظیم مرتبے کا مذاق اڑایا ہے ۔ کوئی کتے کو شہید قرار دے دیتا ہے تو کوئی شراب پی کر مرنے والوں کو شہید قرار دے دیتا ہے ۔کوئی ہنگامہ آرائی اور فساد فی الاراض برپا کرنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے کو شہید قرار دے دیتا ہے تو کوئی ٹارگٹ کلرز کو شہید قرار دے دیتا ہے، کوئی ملک کے خاطر شہادت حاصل کرنے والوں کو شہید تسلیم کرنے سے انکار کردیتا ہے۔بشیر جان نے مزید کہا کہ کرم خوردہ پاکستان کے ساتھ بلی چوہے کا کھیل ختم کیا جائے اور عوام کے مسائل پر حقیقی توجہ دیکر اپوزیشن اپنا بنیادی کردار ادا کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...