Saturday, October 24, 2020
Home Trending کچی شراب پینے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 23 ہوگئی

کچی شراب پینے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 23 ہوگئی

karachikillingشہر قائد کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کچی شراب پینے سے حالت غیر ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں سے لائے گئے 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ5 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق لانڈھی، کورنگی، بلال کالونی، زمان ٹاو¿ن، شاہ فیصل ٹاو¿ن اور چنیسر گوٹھ سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے ورثا اپنے رشتہ داروں کی لاشیں بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی ساتھ لے گئے۔

آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کچی شراب سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کچی شراب پیچنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...