کے یو جے (دستور) کی صحافی پر پولیس تشدد کی مذمت

kujکراچی، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابولحسن اور سیکرٹری عارف خان سمیت مجلس عاملہ نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتہ کو سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے سندھ ہائیکورٹ میں نیوز ون کے رپورٹر شوکت کورائی کو اس وقت زدوکوب کیا جب وہ اپنی صحافتی فرائض انجام دے رہے تھے۔ کے یو جے نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی جانب سے ایک صحافی پر تشدد ناقابل برداشت عمل ہے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کے یو جے نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ کے یو جے نے عدالت سے بھی اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top