Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے کے یوجے دستور کی دعوت حلیم میں معززین شہرکی شرکت

کے یوجے دستور کی دعوت حلیم میں معززین شہرکی شرکت

1کراچی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جا نب سے دعوت حلیم میں صحا فیوں،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، تاجربرادری ، علم و ادب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، دعوت حلیم میں صحا فیوں سمیت تما م مکتبہ فکر کے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کر نااور صحافیوں کے لئے اچھی تقریبات کا انعقاد لائق تحسین ہے،کے یو جے صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کے لیے مختلف قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے ایسی سرگرمیاں شہر میں جاری ر ہنی چاہیے،ان خیالات کا اظہار خو ا جہ اظہار سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام منعقدہ دعوت حلیم میں گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔10 محرم الحرام بروز بدھ گلشن اقبال فاران کلب میں منعقد ہو نے والی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی روائتی دعوت حلیم میں آنے والے مہما نوںکا استقبال کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر افسر عمران ،جنرل سیکر یٹر ی شعیب احمد اوراراکین مجلس عا ملہ کے یو جے نے کیا،دعوت حلیم میں شریک مہما نوں میں سند ھ اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر اورایم کیو ایم پا کستا ن کے رہنما خواجہ اظہار الحسن، ،ممبر رابط کمیٹی محفو ظ یا ر خا ن ایڈوکیٹ، ڈپٹی میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی ارشد عبداللہ وہرا،پا کستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ،عوامی نیشنل پا رٹی کے سینٹر شاہی سید، جما عت اسلامی سند ھ کے نا ئب امیر محمد حسین محنتی، پا ک سر زمین پا رٹی کے رضاہارون ،ڈ اکٹر صغیر احمد،وسیم آفتاب ،سیف یا ر خان، پا کستان پیپلز پا رٹی کے اقبال یو سف، پا کستا ن فیڈ رل یو نین آف جر نلسٹس کے صدر ادریس بختیار ، نا ئب امیر جما عت اسلامی کر اچی اسا مہ رضی، زاہد عسکری، جمعیت علما ء اسلام کے محمد اسلم غوری،کر اچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈکے ایم ڈی مصبا ح الدین فرید، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اورصحافی کی بڑی تعدادمو جود تھی ،پروگرام کے اختتام پر صدر کے یو جے افسر عمران اور جنرل سیکریٹری شعیب احمد نے دعوت حلیم میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...