Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت کے یو جے (دستور) انتخابات، تمام امیدوار و ارکان بلامقابلہ منتخب

کے یو جے (دستور) انتخابات، تمام امیدوار و ارکان بلامقابلہ منتخب

kujکراچی،  کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات2014-15میںصدر اور سیکریٹری سمیت مجلس عاملہ کے اراکان بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات-15 2014کے لیے صدر کے عہدے کے لیے 10 ، نائب صدر کی دو نشستوں کے لیے 10، خزانچی کے لیے 6، سیکرٹری کے لیے11، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں کے لیے 16 ،انفارمیشن سیکریٹری کے لیے 6اور مجلس عاملہ کی 9نشستوں کے لیے 33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
بعد ازاں باہمی صلاح و مشورے کے بعد صدر کے 9، نائب صدور کے 8، خزانچی کے 5،سیکریٹری کے 10، جوائنٹ سیکریٹری کے 14، انفارمیشن سیکریٹری کے 5اور مجلس عاملہ کے لیے انتخاب میں حصہ لینے والے 24امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن عطا محمد تبسم کے مطابق افسر عمران کے یو جے کے صدر ،نعیم طاہر ، نعمت خان نائب صدور ، وقار بھٹی خزانچی ، شعیب احمد سیکریٹری ، حامد الرحمن ، جواد شعیب جوائنٹ سیکریٹری ،عبید شاہ انفارمیشن سیکریٹری ، بلال احمد ، قاضی محمد یاسر ،محمد ثاقب صغیر ، نیاز علی ، شمیل احمد ،مونا صدیقی ،خاور حسین ،کامران چوہان اور وحید راجپر مجلس عاملہ کے بلامقابلہ ارکان منتخب ہو گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...