Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے 5روزہ عالمی کتب میلہ اختتام پذیر، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

5روزہ عالمی کتب میلہ اختتام پذیر، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

 book fairایکسپوسینٹر میں لگایا جانے والا 5روزہ عالمی کتب میلہ گزشتہ شب کو اختتام پذیر ہوگیا،کتب میلے میں سیاسی شخصیات، یونیورسٹیوں اورکالجوں، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکے سربراہوں سمیت طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
پاکستان پبلیشرزایند بک سیلرزایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے سربراہ و منتظم کتب میلہ عزیزخالد کے مطابق کتب میلے میں5لاکھ افراد نے شرکت کی اور ثابت کردیاکہ کراچی علم دوستوں کا شہر ہے ، عزیزخالد نے کتب میلے کی کامیابی پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہاکہ کتب میلے میں پاکستان سمیت 10ممالک کے پبلشرزنے شرکت کی جس میں عوام کی جانب سے پذیرائی ملی،کتب میلے کے آخری دن درجنوں اسکولوں کے بچوں نے میلے کا دورہ کیا اور رات گئے تک کتابوں کی خریداری کی۔
سب سے زیادہ رش بچوں کے اسٹال پر دیکھنے میں آیا،کتب میلے میں کئی پبلیشرز کی جانب سے اپنی اپنی کتب کی تقریب رونمائی بھی کی، تمام پبلشرز نے عالمی کتب میلے کے انعقادکو سراہا اور پاکستان پبلیشرزایند بک سیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ چیئرمین عزیز خالد نے تمام پبلیشرزکا شکریہ ادا کیا جن کے اشتراک سے یہ کتب میلہ اپنی ایک پہچان بناچکا ہے۔
انھوں نے اپنی ٹیم کے ارکان کی کاوشوں کوبھی سراہااورامید ظاہرکی کہ اس کتب میلے سے عام انسان کی کتاب سے دوستی بڑھ جائیگی علم ہی کسی بھی اندھیرے کومٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...