Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت واٹر بورڈ محرم الحرام میں فراہمی آب پر خاص توجہ دے، قطب...

واٹر بورڈ محرم الحرام میں فراہمی آب پر خاص توجہ دے، قطب الدین شیخ

KWSB-Logoکراچی، کراچی واٹر بورڈ میں منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ عشرہ محرم الحرام میں خصوصاً، 9اور 10 محرم کو جلسوں اور جلوسوں کے مقام پر واٹر بورڈ کی جانب سے پانی حسب ضرورت ٹینکرز سے فراہم کیا جائے خاص طور پر یوم عاشور پر فراہمی و نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جبکہ شہریوں کو پانی کی کمی، اوور فلو اور مین ہولز پر کورز اور رنگ سلیب نہ ہو نے کی شکایات نہیں ہونی چاہئے۔

محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز ، تمام زونل چیف انجینئرز چیف انجینئرواٹر ٹرنک مین ،انچارج ہائیڈرنٹس اور واٹر بورڈکے فیلڈ افسران اسٹاف کے ساتھ محرم کے دوران خود جاکر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ ہر چیف انجینئر اور متعلقہ ا فسران اپنے علاقوں میں امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین سے رابطہ میں رہیں ان سے مل کرتمام امور طے کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران پانی کی فراہمی ونکاسی آب کے تمام انتظامات کا بذات خود جائزہ لوں گا اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ کے الیکٹرک بھی ان دنوں تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی تاکہ عشرہ محرم خصوصاً 9 اور 10 محرم الحرام کو پانی کی سپلائی متا ثر نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...