Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت محرم الحرام کے دوران فراہمی ونکاسی کے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل

محرم الحرام کے دوران فراہمی ونکاسی کے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل

 newpicmd2واٹراینڈسیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر قطب الدین شیخ کی زیر صدارت کہ محرم الحرام کے دوران شہر کی تمام امام بارگاہوں مساجد اور عزاداروں کے جلوسوں کے راستوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے تمام چیف انجینئرز کا ریویو اجلاس محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہوا ،جس میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز تما م چیف انجینئرز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور متعلقہ افسران مو جود تھے،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات وچیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن نے اس سلسلہ میں سخت احکامات و ہدایات دی ہیں محرم الحرام خاص طور پر یوم عاشور کے دوران شہر میں پانی کی قلت نہیں ہونی چاہیے ،لہذا تمام چیف انجینئرز ضروری اقدامات بھی کرلیںاس سلسلہ میں طے شدہ قابل عمل اور موثر حکمت عملی پر عمل کو ممکن بنایاجائے تاکہ کسی بھی جگہ پانی کی قلت نہ ہو اور نہ ہی سیوریج اوور فلو کی شکایات ہوں ایم ڈی واٹر بورڈ کو بتایا گیا کہ یوم عاشور کے سلسلہ میں تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کرلئے ہیں اور تمام انجینئرز اور متعلقہ اسٹاف الرٹ رہے گا ضلعی انجینئر کے دفاتر بھی کھلے رہیں اور فیلڈ اسٹاف بھی ہمہ وقت ضروری مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ موجود رہے گا واضح رہے کہ واٹر بورڈ نے فراہمی و نکاسی آب سمیت تمام ضروری انتظامات کرتے ہوئے جن جگہوں پر لیکجز تھیں ان کی مرمت کرلی گئی ہے ،مین ہولز کورز لگادیئے ہیںسیوریج لائنوں کی ) winKing (صفائی کا کام کرلیا گیا ہے تاکہ نکاسی کی لائینیں کلیئر ہوں اور پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو ایم ڈ ی واٹر بورڈ نے تمام ضلعی چیف انجینئرز کو ان کے زیر انتظام ضلع میں 10,9محرم کے دوران پانی کی فراہمی اور سیوریج سے متعلق امور کی انجام دہی اور شکایات کے ازالہ کے لئے ضلعی فوکل پرسن مقرر کیا ہے جو عزادارن سے جلوس سمیت امام بارگاہوں ، مساجد اور مجالس کی جگہوںکے منتظمین سے رابطہ میں رہیں گے اور ان کی جانب سے موصولہ شکایات اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کا فوری اور بروقت ازالہ کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے عزاداران اور منتظمین سے کہا ہے کہ 9محرم اور عاشورہ کے دن خاص طور پر پانی کی کمی ، قلت ،ضرورت اور کسی بھی جگہ اوورفلو سے متعلق شکایات کے لئے اپنے اضلاع کے چیف انجینئرز سے رابطہ کریں ، دوران تعطیلات بھی تمام چیف انجیئرز کے دفاتر کھلے رہیں گے ،شکایات 1339پر بھی درج کرائی جاسکتی ہیں تاہم چیف انجینئرز ایسٹ غلام قادر عباس092418 03333چیف انجیئنر ساو¿تھ محمد عارف خان 03002992627چیف انجینئر سینڑل فہیم اختر زیدی 03213782790،چیف انجینئر ویسٹ اویس ملک 03009269683چیف انجینئر لانڈھی کورنگی جمیل اختر 03003655662اورچیف انجینئر ملیر امداد مگسی سے فون نمبر ز03312255534 پر رابطہ کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...