Wednesday, October 28, 2020
Home Trending شہر قائد، 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی نہ ہوسکا، متخلف علاقے متاثر

شہر قائد، 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی نہ ہوسکا، متخلف علاقے متاثر

 KWSBکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز صبح 11بجے پپری پمپنگ ہاﺅس پر کے۔الیکٹرک کا اچانک شٹ ڈاﺅن ہوا، تاہم عارضی طور پر بجلی R.E.C فیڈر کو T&T پر منتقل کردیا گیا جس سے 70فیصد بجلی جزوی طور پر بحال ہوئی ، بجلی کی مکمل فراہمی نہ ہونے سے پپری پمپنگ ہاﺅس کے 12پمپس میں سے 4 پمپس بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے فی گھنٹہ 20 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ،تاہم کے۔الیکٹرک نے فیڈر کی مرمت کا کام شروع کردیا، تقریباً ً6گھنٹوں کے دوران کم از کم 10کروڑگیلن پانی فراہم نہ کیا جاسکا ، جس کی وجہ سے لانڈھی کورنگی صنعتی علاقے ملیر، شاہ فیصل منظور کالونی ، PAF نیوی ، کارساز تمام سوسائیٹیز اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی اعلامیہ میں ان علاقوں کے مکینوں سے درخواست کی گئی ہے کہ پانی احتیاط سے استعمال کریں ، دریں اثناء دھابیجی پمپنگ ہاﺅس فیز 4 پر بھی پیر کی رات 8:50پر بجلی کی فراہمی میں کمی بیشی کے باعث 4پمپس سے پمپنگ متاثر ہوئی اور 3ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا ، رات کو 9:20 پر بجلی بحال کردی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...