Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھرپور آپریشن...

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھرپور آپریشن جاری

hydrantsکراچی، معزز سپریم کورٹ کی مقرر کردہ سیشن ججز کی کمیٹیوں کی ہدایت پر سندھ رینجرز و پولیس کی مدد سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھرپور آپریشن جاری ،پیر اور منگل کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں قائم 21 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار ،واٹربورڈ کی مین لائنوں سے لئے گے مختلف قطر کے25کنکشن منقطع کردیئے گئے ،تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کی دو مختلف ٹیموں نے سندھ رینجرز کی مدد سے لانڈھی ، گودھرا زمان ٹاو¿ن ,سعید آباد ، منگھوپیر ، سائٹ ،بن قاسم ٹاو¿ن اور احسن آبادسمیت دیگر علاقوں میں قائم21 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے اور پانی کی مین لائنوں سے لئے گئے مختلف قطر کے 24 کنکشنزمنقطع کر کے ان لائنوں سے یومیہ 10ملین گیلن پانی کی چوری کا خاتمہ کردیا، سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری کی نگرانی میں واٹربورڈ کی خصوصی ڈیمالیشن ٹیم نے گودھرا ،سہراب گوٹھ،سعید آباد،احسن آباد ، منگھوپیر روڈپر قائم17غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیئے اور پانی کی چوری کےے لئے واٹربورڈ کی مین لائن سے لئے گئے 21کنکشنزبھی منقطع کردیئے گئے ،جن سے روزانہ لاکھوں ملین گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا ، ہیو ی مشینری اوربھرپور افرادی قوت کے مدد سے فلنگ پوائنٹس سمیت تمام تعمیرات بھی مسمار کردی گئیں،ایگزیکٹیو انجینئر محمد ریاض کی سربراہی میں دوسری ٹیم نے زمان ٹاون,کورنگی ساڑھے پانچ ،اور بن قاسم جمعہ کلمتی گوٹھ کے علاقے میں قائم 4ہائیڈرنٹس کو مسمار کرکے پانی چوری کیلئے استعمال ہونے والے پائپ اور دیگر سامان کو ضبط کرلیا اور واٹربورڈ کی مین لائن سے پانی چوری کیلئے زیر زمین لگائے گئے 4 کنکشن منقطع کردیئے اور پانی چوری کے الزام ،میں طارق بلوچ، حفیظ اللہ ، ظفر ، لطیف ، رحمان، لطیف،خیر انور ، راجہ ابرار،شکیل ، عبداللہ ۔احسان اللہ ، عبداللہ خان ، حکیم نیازی ، عبدالرشید ، حاجی رشید اور جان محمد آفرید ی سمیت دیگر کیخلاف متعلقہ تھانوں میںمقدمات درج کرادیئے گئے ہیں واضح رہے کہ اس کارروائی کے نتیجہ میںیومیہ 10ملین گیلن پانی کی چوری کا خاتمہ کردیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...