Friday, October 23, 2020
Home Trending واٹربورڈ، عید الاضحیٰ کے دوران ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل

واٹربورڈ، عید الاضحیٰ کے دوران ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل

sharjeelmemon-imrankhanصوبائی وزیراطلاعات ، بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں عید الاضحیٰ ایمرجنسی کا نفاذ اورشہریوں کی شکایا ت کے ازالہ کیلئے خصوصی حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر قطب الدین شیخ نے چئیرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پرعید الاضحیٰ کے دوران ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرلئے ضلعی چیف انجینئرز کے دفاتر میں 3ہنگامی مراکز شکایات قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے افتخار احمد خان ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے جو عیدالاضحیٰ کے دوران کمشنر کراچی ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ،تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی بلدیات اور متعلقہ محکموں سے باہمی رابطہ میں رہتے ہوئے ضروری اقدامات کریں گے، تاکہ فراہمی و نکاسی آب رواں رہے اور کسی بھی علاقہ میں پانی کی قلت اور اوورفلو کی شکایات نہ ہوں ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنکل سروسز،تمام چیف انجینئرز،سپر نٹنڈنگ انجینئرز ، ایگزیکٹو انجینئرز اور متعلقہ عملہ کو الرٹ رہنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں ۔

عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں کے دوران 24 گھنٹے 3شفٹوں میں کا م کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، تمام چیف انجینئر زکو پابند کیا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر متبادل انتظامات بھی فوری طور پر مکمل کرلئے جائیںواٹر بورڈ کے ضلعی چیف انجینئرز کے لئے 3ہنگامی مراکز میں24گھنٹوں کے دوران تین شفٹوں میں افسران وعملہ موجود رہے گا۔ جبکہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں تمام پمپنگ اسٹیشنز میں بجلی کی فراہمی کے لئے فوری متبادل اقدامات کریں ، سیوریج پمپنگ اسٹیشنز میں بھی جنریٹر کے ذریعے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ پانی احتیاط سے استعمال کریں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ ہرگز سیوریج لائنوں میں نہ ڈالا جائے اس سے سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہوتاہے،کسی بھی ممکنہ شکایات کے ازالہ کے لئے شہر میں 3 ہنگامی مراکز شکایات قائم کردیئے گئے ہیں جن میں ضلعی چیف انجینئر ساو¿تھ ایسٹ اور لانڈھی کورنگی کے ہنگامی مراکز کا نمبر99231221,،ضلعی چیف انجینئر ملیر کے لئے 99230317،ضلعی چیف انجینئر ویسٹ کیلئے 99230318 ہے ان اضلاع کے شہری شکایات کے ازالہ کیلے ان فون نمبروں پر 24گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیںجبکہ 1339پر بھی شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...