Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت واٹر بورڈ نے ناظم آباد میں غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے

واٹر بورڈ نے ناظم آباد میں غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے

khi water board nazimabadکراچی ,             واٹر بورڈ نے ناظم آباد میں صوبائی وزیر بلدیات اطلاعات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر ناظم آباد میں پانی چوروں کیخلاف ایک بار پھر گرینڈ آپریشن جاری کردیا ہے اور پانی کی چوری کےلئے کئے گئے 11آپریشن کے دوران غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے سیکڑوں فٹ پائپ او ر دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ناظم آباد ، مسرت سنیما اور قرب و جوار کے علاقوں میں واٹر بورڈ کی ٹیم نے پیر کے دن پانی چوروں کے خلاف آپریشن کیا تھا ، جس میں سرنگ سمیت قائم ہائیڈرنٹ کو مسمار کردیا تھا تاہم اسی علاقہ میں مزید پانی چوروں کے خلاف مزید آپریشن کرنا تھا لہٰذا واٹر بورڈ نے بدھ کے دن بھی باقی ماندہ ہائیڈرنٹ کو گرانے کے لئے دوسری مرتبہ آپریشن ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے قطب الدین شیخ ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز افتخار احمد خان ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر آصف قاضی کی نگرانی میں کیا جو 6گھنٹے جاری رہا ،آپریشن میں ایڈیشنل کمشنر شجاعت علی ،ڈی ایس پی زاہد حسین علوی علاقہ SHOمظہر اقبال بھی موجود تھے آپریشن منوربنگش ہوٹل اور مسرت سنیما ،ناظم آباد نمبر 2 اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا اور پانی چوروں کی تنصیبات مسمار اور 11ناجائز کنکشنز منقطع کردیئے گئے ، جبکہ واٹر بورڈ کے عملہ نے پانی چوری کیلئے استعمال ہونے والا 500فٹ پائپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ،اس آپریشن کے نتیجہ میں لاکھوں گیلن یومیہ کی پانی کی چوری کا خاتمہ ہوگیا ہے جس سے علاقے اور قرب و جوار میں پانی کی قلت کا سامنا ہوگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...