Saturday, October 31, 2020
Home Trending واٹر بورڈ افسران شہریوں کی شکایات کا ازالہ فوری کریں، شرجیل میمن

واٹر بورڈ افسران شہریوں کی شکایات کا ازالہ فوری کریں، شرجیل میمن

Sharjeel Memonصوبائی وزیر بلدیات اطلاعات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایک خدمتی ادارہ ہے ،صارفین کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا افسران واسٹاف کے پیشہ ورانہ فرائض منصبی میںشامل ہے لہٰذا فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں کو یقینی بنایاجائے اور شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات،خواہ وہ کسی بھی ذریعے سے مو صول ہوں ،ان کا فوری تدارک کیاجائے ،چیئرمین واٹر بورڈشرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے واٹر بورڈ کے تمام سینئر افسران کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کی ہیںکہ شہریوں سے مو صولہ شکایات کی روشنی میں اپنی سر وسز کے معیار کو بہتر سے بہترین بنایا جائے ،شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ضروری ہے کہ شکایت کنندہ سے پوری تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں ،اس سلسلے میںشہر میں قائم واٹر بورڈ کے تمام ایگزیکٹو انجینئر ز کے دفاتر میں کمپلینٹ رجسٹر مو جود ہوں، جن میں شکایت نمبر و تاریخ بھی درج کی جائے ،ہر ایگزیکٹو انجینئر مو صول ہو نے والی تما م شکایات کے ازالہ کا ذمہ دار ہو گا،شکایات کا ازالہ بلاتاخیر کیاجائے اور اس سلسلہ میں تمام چیف انجینئر ز ضلع کی سطح پر مناسب اور واضح حکمت عملی وضع کریں تاکہ شکایات کا ازالہ اور اقدامات لازمی طور پر 3 دن میں کر لئے جائیںاور اس کی رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ کو بھیجی جائیں ،اور شکایت کنندہ کو اس مسئلہ کے حل اور اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کر دیا جائے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ اگر متعلقہ سپرٹنڈنگ انجینئر یا ایگزیکٹو انجینئر بوجوہ کسی شکایت کا سدباب یا مسئلہ حل کر نے سے قاصر ہوں یا کسی بھی قسم کی فنی یا انتظامی دشواری کا سامنا ہو تو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سر وسز کے علم میں لایا جائے تاکہ تدارک جلد از جلد ممکن ہو، واٹر بورڈ کے افسران او راسٹاف کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ صارفین کو معیاری سہولتیں فراہم کریں اور محدود وسائل کے با وجود خا ص توجہ اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں جبکہ افسران فیلڈ میں جانا معمو لات میں شامل کر لیں ،فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنا اور مناسب حکمت عملی کے ذریعے شہر کے ہر علاقہ اور آخری کونے تک پانی پہنچایا جائے ،اس سلسلے میں گزشتہ ہدایات کو بھی مد نظر رکھا جائے ،انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں سیو ریج اوور فلو کی شکایات پر پوری توجہ دی جائے ،متعلقہ انجینئر ز اس سلسلہ میں متحرک کر دار ادا کریںتاکہ اوور فلو کی شکایات نہ ہوں اور لوگوں کو ریلیف ملے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...