Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت واٹر بورڈ ملازمین کیخلاف کارروائی کا اختیار کمیٹی کو دیدیا، شرجیل میمن

واٹر بورڈ ملازمین کیخلاف کارروائی کا اختیار کمیٹی کو دیدیا، شرجیل میمن

Sharjeel Memonسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ( کے ایم سی ) کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی باقاعدہ ادائیگی نہ ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ کراچی میں پانی کی تقسیم اور واٹر بورڈ کے ملازمین کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہم نے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے حوالے کر دیئے ہیں ، جو غیر قانونی ہائیڈرنٹس ایک دفعہ ٹوٹنے کے بعد دوبارہ چل رہے ہیں ، انہیں ہم پھر توڑ دیں گے ۔ بلدیاتی اداروں کا ایڈمنسٹریٹر کسی بھی شخص کو مقرر کیا جا سکتا ہے ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی میں متعدد ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بیانات دے رہے تھے ۔ ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد کے توجہ دلاؤ نوٹس پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو دو ماہ کی پنشن ادا نہیں کی گئی ۔ کے ایم سی کے 20424 پنشنرز کو ستمبر کے مہینے میں 14 کروڑ 99 لاکھ روپے پنشن کی مد میں ادا کر دیئے گئے ۔ اکتوبر کے مہینے مینان کی پنشن کی رقم 15 کروڑ 4 لاکھ روپے بنتی تھی ، جس میں 11 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں ۔باقی 3 کروڑ 84 لاکھ روپے کی رقم بھی اسی ماہ دے دی جائے گی ۔ ڈی ایم سیز کی طرف سے وصولیوں کا کچھ مسئلہ تھا لیکن پنشن ادا کر دی جائے گی ۔ ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر اطلاعات و بلدیات نے کہاکہ ہم نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس توڑے ہیں ، اس سے ہماری نیت سامنے آ گئی ۔ جب میں نے وزیر کی حیثیت سے چارج سنبھالا تو اس وقت 89 غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے تھے ۔ ہم نے 51 آپریشنز کرکے انہیں توڑا اور 250 ایف آئی آرز درج کرائیں لیکن 12 غیر قانونی ہائیڈرنٹس دوبارہ چ رہے ہیں ۔ ہم انہیں پھر توڑیں گے ۔ ہم نے سلطان آباد میں ایک ہائیڈرنٹ کو دو مرتبہ توڑا ، ہم اس ہائیڈرنٹ کو پھر توڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز سے بھی کہا ہے کہ وہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو توڑ دیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صفدر کی گرفتاری، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی، سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کے لئے سعید غنی کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی قائم...

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...