Thursday, October 22, 2020
Home Trending کراچی واٹربورڈ کےچیئرمین شرجیل انعام میمن کی ہدایت پرناصر جمپ کے قریب...

کراچی واٹربورڈ کےچیئرمین شرجیل انعام میمن کی ہدایت پرناصر جمپ کے قریب آپریشن

 sharjeel memon kwsbکراچی ،        سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات اور چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پرواٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے گورنگی میں ناصر جمپ کے قریب پانی چوروں کے خلاف آپریشن میں قمرو ہائیڈرنٹس سمیت 3 غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی تجاوزات و تعمیرات کو مکمل طور پر مسمار کردیا گیا ۔

آپریشن کے دوران واٹر بورڈ کی 6 انچ کی لائنوں سے لگائے گئے 4انچ قطر کے 2اور3 انچ قطر کے کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ تمام پائپ لائینوں کو اکھاڑ کر پھینک دیا گیا اور انہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو پینے کا پانی ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر ایم ڈی واٹر بورڈ کی سربراہی میں شہر بھر میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ، غیر قانونی کنکشنزاور غیر قانونی منرل واٹر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز،چیف انجینئر، سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹر ٹرنک مین اور چیف سیکورٹی آفیسر اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کورنگی ناصر جمپ کے علاقہ میں پانی چوروں کے خلاف رینجرز اورپولیس فورس کی مدد سے کریک ڈاو¿ن کیا جائے ۔ ان احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئرWTM, نے اپنی ٹیم ضلعی انتظامیہ ،رینجرزاورپولیس کی مدد سے کورنگی میںپانی چوری کرنے اور مسمار کئے گئے ہائیڈرنٹس دوبارہ قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جو 4گھنٹے جاری رہا ۔

واٹر بورڈ کے اسٹاف نے آپریشن کے دوران قمرو ہائیڈرنٹس سمیت 3 غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی تجاوزات و تعمیرات کو مکمل طور پر مسمار کردیا اور 6انچ کی واٹر بورڈ کی لائنوں سے لگائے گئے 4انچ قطر کے 2اور3 انچ قطر کے کنکشن کاٹ دیئے ، اور تمام پائپ لائینوں کو اکھاڑ کر پھینک دیا ،پائپ اور دوسرا سامان ضبط کرلیا ، اس موقع پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز افتخار احمد خان ، چیف انجینئر ظفر پلیجو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم احمد، سپرنٹنڈنگ انجینئرآصف قادری ،سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ میجر (ر) محمد نواز گوندل ایس ایچ او قائد آباد بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ پانی چوروں کے خلاف ایف آئی آربھی درج کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ان ہائیڈنٹس کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی کی کمی واقع ہورہی تھی جس کی وجہ سے ان پانی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی اس کے نتیجہ میں چوری ہونے والا پانی ان علاقوں کے مکینوں کو ملے گا۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ رینجرز اور پولیس نے واٹربورڈ کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے لانڈھی اور کورنگی میں ان تمام ہائیڈرنٹس کو مکمل طور پر مسمار کردیا جائے گا جو دوبارہ قائم کردیئے گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی