انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چمپئن شپ کا تائٹل لاہور کالج کے نام کراچی کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ کا ٹائٹل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے مد مقابل مضبوط حریف پنجاب یونیورسٹی کو 34کے مقابلے میں 46باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے سحرش ،نازش اور اوروا نے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے سدرہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ایونٹ میں ملک بھر سے یونیورسٹی طالبات کی ٹیمیوں نے حصہ لیا چمپئن شپ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ شایان شان تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کی کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر باسکٹ بال کوچ آصف اقبال ۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس حمیرا مغل ،کے الیکٹریک کے دائریکٹر میجر (ر) محمود ریاض لغاری اور دیگر موجود تھے ۔