Thursday, October 22, 2020
Home Trending الطاف حسین کی تقریر، بیان اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر...

الطاف حسین کی تقریر، بیان اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی

lahore highcort1کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر ، بیان، سرگرمیاں اور تصاویر نشر یا شائع نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بینچ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات نشر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، جس پر عدالت نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے اس بارے میں عمومی ہدایات جاری کی ہیں۔ پیمرا کی جانب سے الطاف حسین کی تقاریرنشرکرنےسے روکنے کے حکم میں عدالتی ہدایات شامل کی جائیں۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم نے آئین اور قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ ہائی کورٹ نے درخواستوں کی سماعت 18 ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ آئندہ پیشی پر الطاف حسین کی شہریت سے متعلق تفصیلات آیندہ سماعت پرپیش کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...