Wednesday, October 21, 2020
Home کھیل لیاری میں باکسنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے‘سیکریٹری اسپورٹس

لیاری میں باکسنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے‘سیکریٹری اسپورٹس

laiq ahmadلیاری میں فٹبال کے بعد باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور محکمہ کھیل ان نوجوانوں کو گروم کرکے بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے کراچی کی سطح پر اتنے عمدہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔اس بات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس لئیق احمد نے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ اسپورٹس بورڈ لیاری باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکریٹری محمد خالد خان‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فاروق خان‘ کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس رازق ربانی‘پی آر او مشیر کھیل سلیم عارف‘اقبال احمد‘انجم حسین اور محکمہ کھیل کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔لئیق احمد نے مزید کہا کہ صوبائی مشیر برائے کھیل محمد عادل صدیقی کی ہدایت کے مطابق ہم نے کھلاڑیوں کو ہر وہ سہولت فراہم کی ہے جو کسی بھی قومی سطح کے ٹورنامنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہم سندھ کی سطح پر اس سے زیادہ بہتر ٹورنامنٹ کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ سندھ کے ہر شہر کے باکسنگ کھلاڑی ابھر کر سامنے آسکیں۔قبل ازیں سیکریٹری اسپورٹس نے سندھ باکسنگ ایسو سی ایشں کے سیکریٹری اصغر بلوچ‘ کراچی ساﺅتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے نائب صدر عبدالواحد بلوچ‘ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے نائب صدر عابد بروہی اور محکمہ کھیل کے افسران کے ہمراہ ربن کاٹ کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر کے پی ٹی کے بینڈ نے مسحورکن دھنیں بجائیں اور لیاری کے نوجوانوں نے ڈھول کی تھپ پر روایتی رقص پیش کیا بعد ازاں سندھ باکسنگ کے نائب صدر عابد بروہی نے محکمہ کھیل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ محکمہ کھیل نے باکسنگ کے فروغ کے لئے ہم سے بھرپور تعاون کیا اور ضرورت کی ہر چیز محکمہ کھیل کی جانب سے مہیا کی گئی کراچی ساﺅتھ باکسنگ باکسنگ ایسو سی ایشن کے نائب صدر عبدالواحد بلوچ نے نہایت جذباتی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...