Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود

کرونا وبا کی دوسری لہر، کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود، 62 مریض وینٹیلیٹرز پر موجود، شہید محترمہ بےنظیر بھٹو ٹراما...

کراچی کی زمینوں سے قبضے خودختم کرائوں گا،وزیراعلیٰ

cm muradکراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی زمین یہاں کے عوام کی ہے اور یہ علاقہ غیر نہیں زمینوں پر غیر قانونی قبضے خود ختم کراؤں گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے زمینی معاملات پرغور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو کورنگی اور دیگر علاقوں میں گاربیج کی منتقلی اور لینڈ فل سائیٹ کے لیے زمین کے مسائل ہیں۔وزیر بلدیات جام خان شورو نے دوران بریفنگ بتایا کہ جی ٹی ایس کے لیے کے ڈی اے نے سیکٹر 52 کورنگی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے لیے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو زمین الاٹ کی ہے جب کہ پاک آرمی کا کہنا ہے کہ یہ زمین ان کی ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ضلع شرقی کے لیے سہراب گوٹھ میں جی ٹی اے کے لیے زمین دی گئی ہے لیکن اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا جارہا ہے، ضلع ملیر کے دیہی گنگیارو پر 40 ایکڑ زمین ہے جس پربھی کچھ بااثرلوگوں کا قبضہ ہے۔ اس کے علاوہ میوہ شاہ اور دھوبی گھاٹ پر بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمین پر قبضہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو زمین کا ریکارڈ اور اس کی ملکیت واضح کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کراچی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ قبضہ مافیا کے سامنے اتنی بے بس ہے، یہ کراچی ہے کوئی علاقہ غیر نہیں کہ لوگ آپ کو کام کرنے نہیں دے رہے۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا لیکن میں بے بس نہیں، میں خود نکلوں گا اور قبضہ ختم کراؤں گا، یہ زمین کراچی کی عوام کی ہے میں اس کو لوٹنے نہیں دوں گا، اگر آج آپ نے یہ قبضہ نہیں چھڑوایا تو میں خود آؤں گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی، ممبرایل یو، ڈی جی کے ڈی اے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پرمشتمل کمیٹی قائم کردی۔ مجوزہ کمیٹی واگزار کرائی گئی زمین کا رکارڈ ترتیب دے کر تصدیق کے بعد اس کو محفوظ کرے گی اور اس پر تجاویز دے گی۔

Open chat