Tuesday, October 20, 2020
Home Trending بھینس کالونی میں باڑے کی ملکیت کا تنازعہ 5 افراد جاں بحق،...

بھینس کالونی میں باڑے کی ملکیت کا تنازعہ 5 افراد جاں بحق، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے رپورٹ طلب کرلی

landhi townکراچی، بھینس کالونی میں دو گروہوں کے تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگے ہیں ۔دونوں فریقین کے درمیان باڑے کی ملکیت کا تنازعہ تھا ۔تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی نمبر 12میں جاوید اور چوہدری شریف کے میں باڑے دو گروہوں میں تلخ کلامی مسلح تصادم کی شکل اختیار کرگئی ۔دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر سیمی جمالی نے 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت 45سالہ ڈاکٹر عباس علی مرچنٹ ولد انور حسین ،40سالہ محمد حسین ،45سالہ اقبال ارائیں ،38سالہ چوہدری شریف اور 35سالہ سلطان صلاح الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں گروہوں میں باڑے کی ملکیت کا تنازعہ تھا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 3افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،جن سے تفتیش جاری ہے ۔جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی تحویل میں لیے گئے ہیں ۔ادھر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...