Saturday, October 31, 2020
Home کھیل لانڈھی کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ حسن بغداد نے اپنے نام کرلیا

لانڈھی کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ حسن بغداد نے اپنے نام کرلیا

 landhi sportکربلا گراﺅنڈ لانڈھی پر کھیلے گئے لانڈھی کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں حسن بغداد فٹ بال کلب نے مد مقابل معصوم مجاہد فٹ بال کلب کو 4-1سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا ۔فاتح ٹیم حسن بغداد کی جانب سے نور اور محمود نے دو ،دو گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول محمد یونس نے اسکور کیا ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی الجمہوریہ فٹ بال کلب کے روح رواں جواد حسین اور ممبر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ عمران قریشی نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اس موقع پر ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے سیکریٹری با بو فیروز ،کورنگی یونین کے روح رواں مشتاق بھائی ،معروف سماجی شخصیت حیدر بھائی ،اقبال شریف ،مستقیم ،ریاض،سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر احمد یار خان ،محمد یامین ،شاکر و دیگر موجود تھے فائنل میں میں ریفری کے فرائض گلفام ،زاہد اور محمد رشید نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شعیب بلوچ تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...