سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر سے کار سوار 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کار لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی، کار اور ٹرک میں تصادم مانجھند کے مقام پر ہوا، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت شیراز احمد، عبدالرشید اور عامر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص اور میتوں کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔