اے وی ایل سی، سندھ پولیس اور سی آئی اے کی لاڑکانہ میں مشترکہ کارروائی، سابق اولمپین صلاح الدین کی چھینی گئی گاڑی برآمد، پولیس کے مطابق 12 جنوری کو تین مسلح ملزمان نے سابق اولمپین کو یرغمال بناکر نقدی ،موبائل فون چھین کرانہیں سپر ہائی وے پر اتار دیا تھا، اور سابق کھلاڑی کی کار لے کر فرار ہوگئے تھے،، چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہونےمیں کامیاب تاہم چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی۔