مختلف علاقوں سے 2 لاشیں ملی، جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 سے محمد جاوید نامی شخص کی لاش ملی ، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، بلدیہ اتحاد ٹائون پاکستان ہوٹل کے قریب سے ساجد علی نامی شخص کی لاش ملی ، جبکہ قصبہ علی گڑھ نمبر ڈھائی میں دولت خان کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں