Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سلمان لاشاری قتل کیس: ایس ایس پی ملزم بیٹے سلمان ابڑو کو...

سلمان لاشاری قتل کیس: ایس ایس پی ملزم بیٹے سلمان ابڑو کو لے کر غائب

salman lashari salman abro1کراچی: ایس ایس پی غلام سرور، سلمان لاشاری کے قتل کے الزام میں گرفتار اپنے بیٹے سلمان ابڑو کو پیٹی بند بھائیوں کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دلوانے کے بعد بیٹے کو سرکاری موبائل میں لے کر فرار ہو گئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے سلمان لاشاری کے قتل کے ملزم سلمان ابڑو کو عدالت میں پیشی کے بعد پہلے وی آئی پی پروٹوکول دیا اور پھر پولیس موبائل میں بٹھا کر پیزا کھلایا گیا۔ سلمان ابڑو کے ساتھ پیشی پر عدالت آئے قتل کے دیگر ملزمان کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے دوہرے معیار پر احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ سلمان ابڑو بھی ہماری طرح ملزم ہے لیکن اسے وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا تاہم لاک اپ افسر نے دیگر ملزمان کی جانب سے سلمان ابڑو کو پروٹوکول سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا۔ سلمان ابڑو کو پہلے سرکاری پولیس موبائل نمبر جی پی 9159 میں بٹھا کر پیزا کھلایا گیا اور پھر ایس ایس پی غلام سرور ابڑو اپنے ملزم بیٹے کو سرکاری موبائل میں لے کر فرار ہو گیا۔ واضح رہے کہ سلمان ابڑو پر الزام ہے کہ اس نے 9 مئی 2014 کو درخشاں تھانے کی حدود خیابان شمشیر میں بنگلے کے اندر فائرنگ کر کے سلیمان لاشاری کو قتل کر دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...