سرجانی سیکٹر سیون اے میں ڈکیتی مزاحمت پر اسٹیٹ ایجٹ قتل، منگھو پیر سے بچی کی لاش ملی، ذرائع کے مطابق سرجانی ٹائون سیکٹر سیون اے میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے اسٹیٹ ایجنٹ کو گولیاں مارکر قتل کردیا لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دوسری جانب 12 سالہ بچی کی لاش ملی، ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی لاش کوپوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا پوسٹ مارٹم رات گئے جاری تھا