Tuesday, October 27, 2020
Home Trending وکیل پر دہشت گردی کا مقدمہ: وکلا کی ہڑتال جاری، ججز کا...

وکیل پر دہشت گردی کا مقدمہ: وکلا کی ہڑتال جاری، ججز کا داخلہ بند کرنے کی دھمکی

courts-strikeکراچی: وکیل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے پر وکلا ہڑتال پر ہیں۔ عدالتی امور ٹھپ پڑے ہیں ۔ جیل سے ملزموں کو عدالت میں نہیں لایا جا سکا ، جبکہ سائلین کو بھی مشکلات کاسامناہے- سٹی کورٹ میں وکلا نے اپنے سا تھی وکیل سلیمان نعیم عباسی ایڈووکیٹ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف دوسرے دن بھی ہڑتال جاری رکھی ، مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ سلیمان نعیم عباسی ایڈووکیٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی ہڑتال کے باعث سندھ ہائیکورٹ ، سٹی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ جیل سے قیدیوں کو بھی عدالت نہیں لایا جاسکا ۔ وکلاسٹی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تک ریلی کی صورت میں پہنچے،جہاں سندھ بار کونسل کی جانب احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ جانے والے راستے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور واٹر کینن بھی پہنچادی گئی ہے۔ دوسری جانب سٹی کورٹ میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے ماتحت ججز کو عدالتی امور معمول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی نے ججز کا عدالتوں میں داخلہ بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ساتھی وکیل کے خلاف دائر مقدمہ واپس نہ لیا تو عدالتوں میں ججز کا داخلہ بند کر دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...

کورونا وائرس، کاروباری اوقات میں کمی پر غور

کراچی، کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، حکومت کا کاروبار اور تقریبات کے اوقات کار میں تبدیلی اور ایس او پیز پر سختی...

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...