لیاری میں گلا کٹی لاش ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا، کلاکوٹ کے علاقے میں ملزمان نے نامعلوم نوجوان پر بدترین تشدد کے بعد لاش کو مختلف ٹکڑوں میں کچرے کنڈی میں پھینک دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے 25 سالہ نوجوان کا سر کاٹ کر دھڑکے ٹکڑے کرکے کلاکوٹ دھوبی گھاٹ میں کچرے کے ڈبے میں پھینک کر فرار ہوگئے ، مقتول کے سر کی تلاش جاری ہے، دوسری جانب کورنگی کراسنگ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔