Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم طیاروں پرلیزرلائٹ مارنے والوں کی گرفتاری کافیصلہ

طیاروں پرلیزرلائٹ مارنے والوں کی گرفتاری کافیصلہ

lazer-light-on-planeکراچی لینڈنگ کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کو گرفتار کر نے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیس سے مدد مانگ لی ۔نجی چینل کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پرلینڈنگ کے دوران غیر ملکی ایئر لائنز کے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کی شکایات کے بعد اب سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے پولیس کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے مدد کی جائے اور جلد سے جلد انہیں گرفتار کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے خط موصول ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم بنا دی ہے ۔ یاد رہے گزشتہ کافی عرصے سے یہ شکایات سامنے آرہی ہیں کہ نامعلوم ملزمان لینڈنگ کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارتے ہیں جس سے حادثات ہونے کا خدشہ ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے ایئر لائنز نے سول ایوی ایشن کو متعدد بار آگاہ بھی کیا مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔پہلوان گوٹھ سے طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کی شکایات سب سے زیادہ موصول ہوئی ہیں کیونکہ اس علاقے کی حدود ایئر پورٹ سے ملتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...