Saturday, October 24, 2020
Home Trending کراچی میں 2 لاکھ سے زائد کھالیں خراب ہوئیں، لیدر انڈسٹری کو...

کراچی میں 2 لاکھ سے زائد کھالیں خراب ہوئیں، لیدر انڈسٹری کو کروڑوں کا نقصان

animal skin khalain leather1کراچی: شہر میں امسال 33کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کھالیں دیکھ بھال نہ ہونے اور بروقت کلیکشن پوائنٹس تک نہ پہنچنے کی وجہ سے خراب ہوگئیں۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں 2لاکھ سے زائد کھالیں مختلف وجوہات کی بنا پر خراب ہوگئیں جس سے لیدر کی صنعت کو 30کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کی لیدر انڈسٹری کو خام مالی کی فراہمی میں قربانی کی کھالوں کا حصہ 60فیصد ہے، قربانی کے جانوروں کی کھال سے تیار شدہ چمڑہ کوالٹی میں سب سے بہتر ہوتا ہے جس کی بنا پر پاکستان میں تیار شدہ لیدر مصنوعات کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ قربانی کی کھالوں کو گرمی سے بچاکر رکھتے ہوئے فوری طور پر نمک لگاکر پروسیسنگ کے لیے ٹینریز بھجوانا ہوتا ہے، 24 گھنٹوں میں چمڑہ سازی کا عمل شروع نہ کیا جائے تو کھال ضائع ہوجاتی ہے۔ لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف فلاحی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے وقت پر کھالیں نہ پہنچا سکنے کے باعث اتنی بڑی تعداد میں کھالیں خراب ہوئی ہیں تاہم اگر بروقت کھالیں پہنچا دی جاتیں تو نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔ رواں سال ایک اطلاع یہ بھی تھی کہ گائے اور بیل کی کھال 1500 سے1800 روپے، بکرے اور دنبے کی کھال ڈیڑھ سو سے 300 روپے اور اونٹ کی کھال 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر12ارب روپے مالیت کی کھالیں خریدی گئی تھی تاہم اس سال قیمتیں کم ہوجانے سے ان کی مالیت8ارب روپے تک محدود رہ سکتی ہے۔رواں سال عالمی سطح پر لیدر مصنوعات کی طلب کم ہونے کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں بھی کھالوں کی قیمتیں گرگئیں جس کے باعث عید قرباں پر فلاحی اداروں کو کھالوں کی فروخت سے ملنے والی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کراچی آپریشن کے ثمرات اس سال قربانی کے حوالے سے بھی دیکھے گئے ہیں کیونکہ گزشتہ سال کی نسبت کثیر تعداد میں شہریوں نے قربانی کی اور ایک اندازے کے مطابق کراچی کے شہریوں نے اس سال جانوروں کی قربانی پر 30ارب سے32ارب روپے تک خرچ کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...