کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کا آج 70 واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے، لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھا کیونکہ فلم ہو، ٹی وی ہو یا پھر اسٹیج ڈرامہ انہوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا جب کہ معین اختر کے طنز و مزاح سے بھر پور جملوں نے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا۔
معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔