Friday, October 23, 2020
Home Trending لیاری میں باکسنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، لئیق احمد

لیاری میں باکسنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، لئیق احمد

boksing-9(pp_w850_h566)کراچی، لیاری میں فٹ بال کی طرح باکسنگ کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور محکمہ کھیل ان نوجوانوں کو گروم کرکے بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے کراچی کی سطح پر اتنے عمدہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔ اس بات کا اظہار سیکرٹری اسپورٹس لئیق احمد نے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ اسپورٹس بورڈ لیاری باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری محمد خالد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فاروق خان، کنسلٹنٹ سندھ سپورٹس رازق ربانی،پی آر او مشیر کھیل سلیم عارف، اقبال احمد، انجم حسین اور محکمہ کھیل کے دیگر افسر بھی موجود تھے۔ لئیق احمد نے مزید کہا کہ صوبائی مشیر برائے کھیل محمد عادل صدیقی کی ہدایت کے مطابق ہم نے کھلاڑیوں کو ہر وہ سہولت فراہم کی ہے جو کسی بھی قومی سطح کے ٹورنامنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہم سندھ کی سطح پر اس سے زیادہ بہتر ٹورنامنٹ کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ سندھ کے ہر شہر سے باکسر ز ابھر کر سامنے آسکیں۔ قبل ازیں سیکرٹری اسپورٹس نے سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری اصغر بلوچ، کراچی ساو¿تھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے نائب صدر عبدالواحد بلوچ، سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے نائب صدر عابد بروہی اور محکمہ کھیل کے افسروں کے ہمراہ ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...