Monday, October 26, 2020
Home Trending لیاقت جتوئی ن لیگ سے علیحدہ، شریف برادران سے مستعفٰی ہونے کا...

لیاقت جتوئی ن لیگ سے علیحدہ، شریف برادران سے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ

Liaqat Jatoiکراچی، ن لیگ کے ناراض رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے پارٹی عہدے چھوڑنے کے10 ماہ بعد ن لیگ سے اپنے ساتھیوں سمیت علیحدگی کا اعلان کر دیا اور اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کے خلاف انتظامی ردعمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج سے ن لیگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، میرے اور میرے ساتھیوں کی ن لیگ سے علیحدگی کا مطلب سندھ کے 5 لاکھ لوگوں کی علیحدگی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پولیس نے مظاہرین پر بے انتہا ظلم کیا ہے، ہم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے۔

لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنی نا سمجھی سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، شریف برادران فوری طور پرمستعفی ہوجائیں اور مسائل کے حل کے لیے قومی حکومت قائم کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...