Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے دوسرا لیاقت نیشنل بین المدارس تقریری مقابلہ

دوسرا لیاقت نیشنل بین المدارس تقریری مقابلہ

 karachiلیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا ہے کہ ملک خداد کے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے وہ اپنے ہنر کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے جامعات پر زور دیا کہ وہ فروغ علم کے ساتھ جدید تحقیق سے شناسائی اور غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کو بھی پروان چڑھا کر نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کریں ان خیالات کا اظہار لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج لیٹریر ی اینڈ ڈیبٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام دوسرا لیاقت نیشنل آل کراچی بین المدارس تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو،چیئر پرسن لیٹریری اینڈ ڈیبٹنگ سوسائٹی سلطان احمد ،نصرت علی رضوان زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقابلہ میں شہر کراچی 12کالج اور یونیورسٹی کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا تقریری مقابلہ اُردو اور انگریزی میں منعقد کیا گیا تقریب میں طلباءو طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقابلہ کے اختتام پر جیوری کے فیصلے کے مطابق مقابلہ اُردو تقریر میں دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ کے محمد زوہیب نے اول پوزیشن ،وفاقی اُردو یونیورسٹی کی شہزادی کنو ل نے دوسری پوزیشن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اُم فروا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ انگریزی تقریر میں نیسٹ کے عبداللہ ادریس نے اول پوزیشن ،بحریہ یونیورسٹی کی سائمہ انور نے دوسری پوزیشن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی سارہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب سے اپنے خطاب میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے کہاکہ مقابلے کا رحجان ذہنی تخلیق کو اُجاگر کرتی ہے ،پاکستانی نوجوانوں نے اپنے ٹیلنٹ کو دنیا میں منوایا ہے انہو نے بتا یا کہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی مسیحاﺅں کی تربیت کے حوالے سے ملک کا بہترین درس گاہ بن چکا ہے جہاں میڈیکل اسٹوڈنٹس کو علم اور شعبہ طب میں دنیا میں رونما ہونے والے جدید تحقیق سے آراستہ کرنے کے ساتھ صحت سرگرمیاں فراہم کررہی ہے ۔اس موقع پر لیٹریری اینڈ ڈبٹنگ سوسائٹی لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے چیئر پرسن سلطان احمد نے ہسپتال و کالج انتظامیہ خصوصاً طلباءو طالبات کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں کی بدولت آج دوسرا لیاقت نیشنل آل کراچی بین مدارس تقریری مقابلے کا انعقاد ممکن بنا یا گیا ۔تقریب کے اختتام پر تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں لیاقت نیشنل ہسپتال ومیڈیکل کالج کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی اور لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیرعلی شورو نے تقریری مقابلے میں کامیاب طلباءو طالبات میں ٹرافی اور انعامات و اسناد پیش کئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...